فهرس الكتاب

الصفحة 1583 من 6343

{وَمَا ظَلَمْنٰہُمْ} ''اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔'' یعنی مختلف قسم کے عذاب کے ذریعے سے ان کو پکڑ کر ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ {وَلٰکِنْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَہُمْ } ''بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا۔'' یعنی انہوں نے شرک، کفر اور عناد کے ذریعے سے خود اپنے آپ پر ظلم کیا۔ {فَمَآ اَغْنَتْ عَنْہُمْ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَاۗءَ اَمْرُ رَبِّکَ } ''پس نہ کام آئے ان کے وہ معبود جن کو وہ پکارتے تھے اللہ کو چھوڑ کر، کسی چیز میں، جب آپ کے رب کا حکم آیا۔'' اسی طرح ہر وہ شخص جو مصیبت اور سختیوں کے وقت غیر اللہ کی پناہ لیتا ہے، اس سے اس کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ { وَمَا زَادُوْہُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ } " اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق میں کچھ نہ کرسکے۔'' یعنی ان کی خواہشات کے برعکس خسارے اور تباہی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت