فهرس الكتاب

الصفحة 3750 من 6343

دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جنہوں نے انذار کو قبول کرلیا ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { إِنَّمَا تُنذِرُ } یعنی آپ کا انذار اور آپ کی نصیحت صرف اسی شخص کو فائدہ دے گی { مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ } " جس نے نصیحت کی پیروی کی۔" جو اتباع حق کا قصد رکھتا ہے { وَخَشِيَ الرَّحْمَـٰنَ بِالْغَيْبِ } " اور رحمٰن سے بن دیکھے ڈرے" جو ان دو اوصاف سے متصف ہے یعنی طلب حق میں قصد حسن اور خشت الٰہی تو یہی وہ لوگ ہیں جو آپ کی رسالت سے فیض یاب اور آپ کی تعلیم سے تزکیہ نفس کرسکتے ہیں، جسے ان دوامور کی توفیق بخش دی گئی { فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ } تو اسے اس کے گناہوں کی بخشش کی خوش خبری دے دیجیے { وَأَجْرٍ كَرِيمٍ } اور اس کے نیک اعمال اور اچھی نیت کے باوقار اجر کی خوش خبری دے دیجیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت