فهرس الكتاب

الصفحة 1074 من 6343

{قَالَ } فرعون نے کہا {نَعَمْ} ہاں تمہیں انعام سے نوازا جائے گا {وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ} " اور اس پر مستزادیہ کہ تم میرے مقربین میں سے ہوجاؤ گے۔" فرعون نے جادوگروں کو انعام و اکرام دینے، ان کو اپنے مقربین میں شامل کرنے اور ان کی قدر و منزلت بڑھانے کا وعدہ کرلیا تاکہ وہ موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں اپنی پوری طاقت صرف کردیں۔ جب لوگوں کے ایک بہت بڑے مجمع کے سامنے جادوگر موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں آئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت