فهرس الكتاب

الصفحة 2536 من 6343

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن کہا کرتے تھے تم اس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گردش زمانہ کا انتظار کرو ! تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ موت کا راستہ ایک ایسی گزر گاہ ہے جس پر سب رواں دواں ہیں۔ { وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ } " اے محمد ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ سے پہلے دنیا میں کسی بشر کو دائمی زندگی عطا نہیں کی"۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موت سے ہم آغوش ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح دیگر رسول، انبیا اور اولیاء بھی اسی راستے پر گامزن رہے ہیں جس کی منزل موت ہے۔ {أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ} یعنی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا جائیں گے تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد یہ لوگ ہمیشہ زندہ رہیں گے تاکہ وہ اس دائمی زندگی سے لطف اندوز ہوں؟ معاملہ اس طرح نہیں (جس طرح انہوں نے سمجھ رکھا ہے) بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جو کوئی زمین پر ہے اس کی منزل فنا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت