{ قَالُوا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَن جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ} " ہم نہیں پاتے بادشاہ کا پیمانہ اور جو کوئی اس کو لائے گا، اس کے لئے ایک اونٹ کا بوجھ ہے" یعنی اس کو ڈھونڈنے کی اجرت میں ایک بار شتر اناج ملے گا {وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ} " اور میں اس کا ضامن ہوں۔" یعنی یہ اناج دلانے کا میں ذمہ لیتا ہوں، یہ بات تلاش کرنے والے نے کہی تھی۔