فهرس الكتاب

الصفحة 26 من 6343

بنابریں اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا: {صُمٌّ} وہ بھلائی کی بات سننے سے بہرے ہیں۔ {بُكْمٌ} وہ بھلائی کی بات کہنے سے گونگے ہیں۔ {عُمْيٌ} حق کے دیکھنے سے اندھے ہیں {فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ} چونکہ انہوں نے حق کو پہچان کر ترک کیا ہے اس لئے اب یہ واپس نہیں لوٹیں گے۔ ان کی حالت اس شخص کی حالت کے برعکس ہے جو محض جہالت اور گمراہی کی بنا پر حق کو ترک کرتا ہے کیونکہ وہ اسے سمجھتا نہیں۔ ان کی نسبت اس شخص کے بارے میں زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ حق کی طرف رجوع کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت