فهرس الكتاب

الصفحة 2339 من 6343

اس لئے فرمایا: {ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوا } یعنی پھر ہم ان لوگوں کو نجات دے دیں گے جو اللہ تعالیٰ سے ڈر کر مامورات کی تعمیل کرتے اور محظورات سے اجتناب کرتے رہے ہوں گے۔ { وَّنَذَرُ الظَّالِمِينَ} " اور چھوڑ دیں گے ہم ظالموں کو۔" یعنی جنہوں نے کفر اور معاصی کا ارتکاب کر کے اپنے آپ پر ظلم کیا {فِيهَا جِثِيًّا} " اس میں گھنٹوں کے بل گرے ہوئے۔" یہ سب عذاب ان کے ظلم اور کفر کے سبب سے ہوگا، جہنم میں ہمیشہ رہنا ان کا مقدر بن جائے گا، وہ عذاب کے مستحق ہوں گے اور نجات اسباب منقطع ہوجائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت