فهرس الكتاب

الصفحة 6153 من 6343

بنا بریں اللہ تعالیٰ نے عمل کرنے والوں کو فضیلت دی اور ان کے اعمال کا وصف بیان فرمایا: {فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَاتَّقٰی} " تو جس نے (اللہ کے راستے میں ) مال دیا۔ " یعنی اسے جن مالی عبادات کا حکم دیا گیا تھا، مثلا: زکوۃ، نفقات، کفارات، صدقات اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا اور بدنی عبادات، مثلا: نماز ، روز وغیرہ اور وہ عبادات جو مالی اور بدنی عبادات کی مرکب ہیں ،مثلا: حج اور عمرہ وغیرہ انہیں ادا کیا۔ { وَاتَّقَىٰ } اور وہ ان امور محرمہ اور مختلف قسم کے گناہوں سے بچتا رہا جن سے اسے روکا گیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت