{أُولَـٰئِكَ} جن کایہ وصف ہے {مَأْوَاهُمُ النَّارُ } " ان کا ٹھکانا آگ ہے۔" یعنی ان کا ٹھکانا اور مسکن جہنم ہے جہاں سے کبھی کوچ نہیں کریں گے۔ {بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ} " بہ سبب اس کے جو کماتے تھے" جہنم کا یہ عذاب اس پاداش میں ہے کہ انہوں نے کفر، شرک اور مختلف قسم کے دیگر گناہوں کا ارتکاب کیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نافرمانوں کے عذاب کا ذکر کرنے کے بعد اطاعت کرنے والے اہل ایمان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: