فهرس الكتاب

الصفحة 4201 من 6343

{ وَقَالَ الَّذِي آمَنَ } " وہ شخص جو ایمان لایا تھا کہنے لگا" یعنی اپنی قوم سے مایوس ہوئے بغیر مسلسل دعوت دیتے ہوئے۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والوں کی عادت ہے، وہ لوگوں کو اپنے رب کی طرف دعوت دیتے رہتے ہیں، کوئی روکنے والا انہیں روک سکتا ہے نہ کوئی سرکش انہیں بار بار دعوت دینے سے باز رکھ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ ان سے کہا: { يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُم مِّثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ } " اے میری قوم ! مجھے تمہاری نسبت خوف ہے کہ تم پر دوسری امتوں کی طرح کے (برے) دن کا عذاب نہ آجائے۔" اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے انبیاء کی تکذیب کی اور اکٹھے ہو کر انبیاء کی مخالفت کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت