فهرس الكتاب

الصفحة 5619 من 6343

اور یہ حق سے سب سے بڑی نفرت ہے، اس نفرت اور عراض کے باوجود وہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ۔ پس {بَلْ یُرِیْدُ کُلُّ امْرِۍ مِّنْہُمْ اَنْ یُّؤْتٰی صُحُفًا مُّنَشَّرَۃً} " ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی کتاب آئے۔" یعنی اس پر آسمان سے نازل ہو، وہ سمجھتا ہے کہ وہ اس صورت میں حق کو تسلیم کرلے گا ، حالانکہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے ، ان کے پاس اگر ہر قسم کی نشانی بھی آجائے ، تب بھی وہ اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک وہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں کیونکہ ان کے پاس واضح دلائل آئے جنہوں نے حق کو بیان کرکے واضع کردیا اگر ان میں کوئی بھلائی ہوتی تو وہ ضرور ایمان لے آتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت