فهرس الكتاب

الصفحة 3066 من 6343

{فَاتَّقُوا اللّٰـهَ وَأَطِيعُونِ} یہ آیت مکرر ذکر کی گئی ہے کیونکہ نوح علیہ السلام ایک نہایت طویل عرصہ تک اپنی قوم کو بار بار دعوت توحید دیتے رہے، وہ بتکرار یہ بات کہتے رہے " اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو" فرمایا: { فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا} (العنکبوت: 29؍14) " پس وہ نوح علیہ السلام پچاس کم ایک ہزار سال اپنی قوم میں رہے۔" نوح علیہ السلام نے کہا: {رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا} )نوح: 71؍5، 6( " اے میرے رب ! میں اپنی قوم کو رات دن توحید کی طرف بلاتا رہا مگر وہ میرے بلانے پر اور زیادہ دور بھاگنے لگے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت