فهرس الكتاب

الصفحة 4886 من 6343

{وَثَمُوْدَا} ''اور ثمود کو (ہلاک کیا) ۔'' یہ حضرت صالح علیہ السلام کی قوم تھی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام کو ثمود کی طرف مبعوث کیا مگر انہوں نے آپ کو جھٹلایا۔ اللہ نے معجزے کے طور پر ان کی طرف اونٹنی بھیجی مگر انہوں نے اس کو ہلاک کرڈالا اور حضرت صالح علیہ السلام کو جھٹلایا پس اس کی پاداش میں اللہ نے ان کو تباہ و برباد کردیا۔ { فَمَا أَبْقَىٰ } اور ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ رکھا بلکہ ان کے آخری آدمی تک کو ہلاک کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت