فهرس الكتاب

الصفحة 1348 من 6343

{وَآخَرُونَ } " اور کچھ دوسرے لوگ" یعنی جہاد سے پیچھے رہ جانے والے کچھ دوسرے لوگ {مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللَّـهِ} " جن کا کام اللہ کے حکم پر موقوف ہے۔" یعنی جن کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر موخر ہے {إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ } " چاہے ان کو عذاب دے، چاہے ان کی توبہ قبول کرلے۔" اس آیت کریمہ میں جہاد سے پیچھے رہ جانے والوں کے لئے سخت تخویف ہے اور ان کو توبہ کرنے اور اپنے اس عمل پر نادم ہونے کی ترغیب دی گئی ہے۔ {وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ } " اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔" یعنی وہ تمام اشیاء کو ان کے لائق مقام پر رکھتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ کی حکمت تقاضا کرتی ہے کہ وہ ان کو اپنے حال پر چھوڑ دے اور ان کو توبہ کی توفیق نہ دے تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت