{ وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ } " اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں بھلا دیں گے۔" یعنی ہم تمہیں عذاب میں چھوڑ دیں گے۔ { كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا } " جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا رکھا تھا۔" کیونکہ جزا عمل کی جنس میں سے ہوتی ہے۔ { وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ } یعنی جہنم تمہارا ٹھکانا اور ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ { وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ } " اور تمہارا کوئی مددگار نہیں۔" جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکے اور تم سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو ہٹا سکے۔