فهرس الكتاب

الصفحة 1568 من 6343

{ بَقِيَّتُ اللَّـهِ خَيْرٌ لَّكُمْ } " جو بچ رہے اللہ کا دیا، وہ تمہارے لئے بہتر ہے" یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جو بھلائی باقی رکھی ہے وہ تمہارے لئے کافی ہے، پس ایسے معاملے کی طمع نہ کرو جس سے تم مستعفی ہو اور وہ تمہارے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ { إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ } " اگر تم مومن ہو" پس اپنے ایمان کے تقاضوں کے مطابق عمل کرو۔

{وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ } " اور میں تم پر نگران نہیں ہوں۔" یعنی میں تمہارے اعمال کا محافظ اور ان پر نگران نہیں ہوں۔ تمہارے اعمال کا نگران تو اللہ تعالیٰ ہے میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا دیتا ہوں جو میری طرف بھیجا جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت