{وَ} " اور" میں نے تمہیں حکم دیا تھا: {أَنِ اعْبُدُونِي} کہ میرے اوامر کی تعمیل کرتے اور میری نافرمانی سے بچتے ہوئے میری عبادت کرو {هَـٰذَا} یعنی میری عبادت، میری اطاعت اور شیطانی کی نافرمانی کرنا { صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ} " سیدھا راستہ ہے۔" پس صراط مستقیم کے علوم و اعمال انھی مذکورہ و امور کی طرف راجع ہیں۔