{ كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ} " جیسے عادت آل فرعون کی تھی اور ان کی جو ان سے پہلے تھے" یعنی انبیاء و مرسلین کی تکذیب کرنے والی گزشتہ قوموں میں سے {كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّـهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّـهُ } " انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا، تو اللہ نے ان کو پکڑ لیا" اللہ تعالیٰ نے عذاب کے ذریعے سے ان کو پکڑ لیا {بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ } " ان کے گناہوں پر، یقینًا اللہ طاقت ور ہے، سخت عذاب کرنے والا۔'' اللہ تعالیٰ اپنے عذاب کے ساتھ جس کی گرفت کرنا چاہے تو اسے کوئی بے بس نہیں کرسکتا۔ {مَّا مِن دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا ۚ } (ھود: 11؍ 56) " زمین پر چلنے والا جو بھی جانور ہے اللہ نے اس کو پیشانی کے بالوں سے پکڑ رکھا ہے۔ "