فهرس الكتاب

الصفحة 4746 من 6343

{وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ } " اور آسمانوں میں تمہارا رزق ہے۔" یعنی تمہارے رزق کا مادہ مثلًا بارش، رزق دینی اور رزق دنیاوی کی مختلف مقدار {وَمَا تُوعَدُونَ } یعنی دنیا و آخرت میں جزا و سزا کا جو وعدہ کیا گیا ہے، یہ جزا و سزا دیگر تقدیروں کی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے آیت الٰہی کو بیان کرکے ان پر اس طرح متنبہ فرمایا جس سے عقل مند اور ذہین شخص تنبہ حاصل کرتا ہے تو اس نے قسم کھائی کہ اس کا وعدہ اور اس کی جزا و سزا حق ہیں۔ تب ظاہر اور واضح ترین چیز سے اس کو تشبیہ دی اور وہ نطق ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت