فهرس الكتاب

الصفحة 2388 من 6343

اللہ تعالیٰ نے دوسرے معجزے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: { وَاضْمُمْ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ } یعنی اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال اور اپنے بازو کو اپنے ساتھ لگا لے جو انسان کے پر ہیں۔ {تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ } یعنی بغیر کسی عیب اور برص وغیرہ کے، سفید، چمکتا ہوا نکلے گا۔ { آيَةً أُخْرَىٰ} یہ دوسرا معجزہ ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: {فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ } (القصص:28؍32) " تیرے رب کی طرف سے یہ دو معجزے ہیں، فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت