فهرس الكتاب

الصفحة 5991 من 6343

لوگوں میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا پس وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے اور انہوں نے اس چیز کو قبول کرلیا جو رسول لے کر آئے ، پس وہ ایمان لائے اور نیک کام کیے ۔ یہی وہ لوگ ہیں {لَہُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ} جن کے لیے بے انتہا، یعنی کبھی بھی منقطع نہ ہونے والا اجر بلکہ دائمی اجر ہے جس کو کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی کے تصور ہی میں اس کے طائر خیال کا گزر ہوا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت