فهرس الكتاب

الصفحة 1997 من 6343

بنابریں اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا: {فَإِن تَوَلَّوْا } " پھر اگر وہ پھر جائیں" اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کی آیات کے ذریعے سے تذکیر کے بعد بھی اگر وہ اللہ تعالیٰ اور اس کی اطاعت سے روگردانی کریں {فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ الْمُبِينُ } " تو آپ کا کام صرف کھول کر سنا دینا ہے" ان کی ہدایت و توفیق آپ کے ذمے نہیں ہے بلکہ آپ سے صرف وعظ و تذکیر اور انذار و تحذیر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ جب آپ نے یہ فرض ادا کردیا تو ان کا حساب اللہ کے پاس ہے اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احسان کو دیکھ رہے ہیں اور اس کی نعمت کو پہنچانتے ہیں مگر اس کا انکار کردیتے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت