فهرس الكتاب

الصفحة 1588 من 6343

{فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا } تو جو بدبخت ہوں گے۔'' یعنی وہ لوگ جو بدبختی، رسوائی اور فضیحت میں مبتلا ہوں گے۔ { فَفِی النَّارِ} تو وہ جہنم کے عذاب میں غوطے کھائیں گے اور آگ کا نہایت سخت عذاب ان کو جکڑ لے گا {لَہُمْ فِیْہَا } ''ان کے لیے اس میں''یعنی اس سختی کی وجہ سے جس میں وہ مبتلا ہوں گے۔ {زَفِیْرٌ وَّشَہِیْقٌ} ''چیخنا ہے اور دھاڑنا ہوگا'' اور یہ نہایت بری اور قبیح ترین آواز ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت