فهرس الكتاب

الصفحة 4798 من 6343

{یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا} یعنی جہنم کی آگ کی طرف دھکیلے جائیں گے اور نہایت درشتی سے انہیں ہانکا جائے گا انہیں چہروں کے بل گھسیٹا جائے گا اور زجر وتوبیخ اور ملامت کے طور پر انہیں کہا جائے گا: { هَـٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ } ''یہی وہ آگ ہے جسے تم جھوٹ سمجھتے تھے،، آج دائمی عذاب کا مزہ چکھو جس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے نہ اس کا وصف بیان ہوسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت