فهرس الكتاب

الصفحة 3254 من 6343

یعنی اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان جھٹلانے والوں اور ان کے عدم ایمان کی وجہ سے غمزدہ نہ ہوں۔ اگر آپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ ان میں کتنی برائی ہے اور وہ بھلائی کی صلاحیت نہیں رکھتے تو آپ کبھی غمگین ہوں گے نہ آپ تنگدل ہوں گے اور نہ آپ کا دل ان کے مکروفریب پر کوئی قلق محسوس کرے گا۔ ان کے مکرو فریب کا برا انجام آخر کار انہی کی طرف لوٹے گا۔ {وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللّٰـهُ وَاللّٰـهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ} (الانفال: 8؍30) " وہ چال چلتے ہیں، اللہ بھی ان کے مقابلے میں چال چلتا ہے، اور اللہ بہترین چال چلنے والا ہے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت