فهرس الكتاب

الصفحة 3540 من 6343

{ الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ } تمام مخلوق کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے پیدا کیا، اسے بہترین تخلیق عطا کی۔ اس نے ہر مخلوق کو ایسی تخلیق عطا کی جو اس کے لائق اور اس کے ماحول کے موافق ہے اور یہ عام ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کے فضل و شرف کی بنا پر اس کی تخلیق کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے فرمایا: { وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ } " اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا۔" یہ ابتدا ابوالبشر حضرت آدم (علیہ السلام) کی تخلیق سے ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت