فهرس الكتاب

الصفحة 6228 من 6343

{رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰہِ} " اللہ کے رسول۔" یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کو مبعوث کیا جو لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیتا ہے، اس پر کتاب اتاری جس کی وہ تلاوت کرتا ہے تاکہ لوگوں کو دانائی سکھائے، ان کو پاک کرے اور ان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لائے ، اس لیے فرمایا: {یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً} " وہ (رسول ) پاک اوراق پڑھتا ہے۔ " یعنی وہ شیطان کے قریب ہونے سے محفوظ ہیں، اسے صرف پاک فرشتے ہی چھوتے ہیں ؛کیونکہ یہ بلند ترین کلام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت