{وَمَا تَشَاءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَاءَ اللّٰہُ } "اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو اللہ کو منظور ہو۔ " بے شک اللہ کی مشیت نافذ ہے۔ { اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا} "بے شک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ " ہدایت یاب کی ہدایت اور گمراہ کی گمراہی میں اللہ تعالیٰ کی حکمت پوشیدہ ہے۔