فهرس الكتاب

الصفحة 3801 من 6343

تم نے میرے عہد کی حفاظت کی نہ میری وصیت پر عمل کیا، بلکہ تم نے اپنے دشمن یعنی شیطان سے دوستی رکھی، لہٰذا { أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا} اس نے تم میں سے بہت زیادہ مخلوق کو گمراہ کیا {أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ} یعنی کیا تم میں عقل نہیں جو تمہیں تمہارے رب اور حقیقی سرپرست کے ساتھ موالات رکھنے کا حکم دے اور تمہیں تمہارے بدترین دشمن کو اپنا دوست اور سرپرست بنانے سے روکے۔ اگر تمہاری عقل صحیح ہوتی تو تم ہرگز ایسا نہ کرتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت