فهرس الكتاب

الصفحة 1938 من 6343

{لَا جَرَمَ } " کوئی شک نہیں۔" یعنی یہ ایک اٹل حقیقت ہے {أَنَّ اللّٰـهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ} " جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں بے شک اللہ اس کو جانتا ہے۔" یعنی اللہ تعالیٰ ان کے کھلے چھپے قبیح اعمال کو جانتا ہے۔ {إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ} " بے شک وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا" بلکہ اللہ تعالیٰ ان سے سخت ناراض ہوتا ہے وہ ان کو ان کے عمل کی جنس کے مطابق جزا دے گا۔ { إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ } " وہ لوگ جو تکبر کی بنا پر میری عبادت سے انکار کرتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت