{أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ} " یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے۔" جب اسے عذاب کے وارد ہونے کا یقین ہوجائے گا تو وہ کہے گا {لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً} یعنی اگر ایک بار اور مجھے دنیا میں واپس بھیجا جائے تو میں ہوجاؤں گا {مِنَ الْمُحْسِنِينَ } نیک عمل کرنے والوں میں سے۔