اس نہی اور وعظ و نصیحت نے انہیں کوئی فائدہ نہ دیا، چنانچہ انہوں نے حضرت صالح علیہ السلام سے کہا: { إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ} یعنی تجھ پر تو جادو کردیا گیا ہے اس لئے تو ہذیانی کیفیت میں بول رہا ہے اور ایسی باتیں کہہ رہا ہے جس کا کوئی معنی نہیں۔