{کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ} " ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے" یعنی افعال شر اور اعمال بد کے بدلے {رَہِیْنَۃٌ} " گروی ہے۔ " یعنی اپنے اعمال کا گروی اور اپنی کوشش میں بندھا ہوا، اس کی گردن جکڑی ہوئی اور اس کے گلے میں طوق ڈالا ہوا ہے اور اس سبب سے اس نے عذاب کو واجب بنا لیا۔