{ فَارْتَقِبْ} یعنی ان پر عذاب نازل ہونے کا انتظار کیجیے، یہ عذاب بہت قریب ہے اور اس کا وقت آ پہنچا ہے {يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ} " جس دن آسمان صریح دھواں لائے گا جو لوگوں پر چھا جائے گا۔" یہ دھواں سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ان سے کہا جائے گا۔