فهرس الكتاب

الصفحة 4699 من 6343

{ وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ } " اور ہر شخص آئے گا، ایک اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا۔" جو اسے قیامت کے میدان کی طرف ہانک کرلے جائے گا یہ اس سے بچ کر پیچھے نہیں رہ سکے گا {وَشَهِيدٌ } " اور ایک گواہ ہوگا" جو اس کے اچھے برے اعمال کی گواہی دے گا۔ یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کی طرف اعتناء اور اس کی طرف سے ان کے اعمال کی حفاظت اور نہایت عدل و انصاف سے اس کو جزا و سزا دینے پر دلالت کرتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ بندہ اس کا اہتمام کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت