فهرس الكتاب

الصفحة 4388 من 6343

ہاں، ایک شبہ باقی ہے جو کمزور ترین شبہ ہے اور وہ ہے اپنے گھراور آباء و اجداد کی تقلید جس کی وجہ سے یہ کافر اللہ کے رسولوں کی دعوت ٹھکراتے رہے ہیں۔ اس لئے فرمایا: { بَلْ قَالُوا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ } " بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راستے پر پایا ہے۔" یعنی ایک دین اور ملت پر { وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّهْتَدُونَ } " اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں۔" اس لیے ہم اس چیز کی پیروی نہیں کریں گے جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت