فهرس الكتاب

الصفحة 2799 من 6343

زجرو توبیخ اور ملامت کے طور پر ان سے کہا جائے گا: { أَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ } " کیا میری آیتوں کی تم پر تلاوت نہیں کی جاتی تھی؟" ان آیات کے ذریعے سے تمہیں دعوت دی گئی کہ تم ایمان لے آؤ اور آیات تمہارے سامنے پیش کی گئیں تاکہ تم غور کرو { فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ } پس تم ظلم اور عناد کی وجہ سے ان آیات کو جھٹلاتے تھے حالانکہ یہ واضح آیات تھیں جو حق اور باطل پر دلالت کرتی تھیں اور اہل حق اور اہل باطل کو کھول کھول کر بیان کرتی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت