فهرس الكتاب

الصفحة 1472 من 6343

{وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ} " اور کسی سے نہیں ہوسکتا کہ وہ ایمان لائے مگر اللہ کے حکم سے" یعنی اللہ تعالیٰ کے ارادہ و مشیت اور اس کے قدرتی و شرعی حکم سے۔ پس مخلوق میں سے جو اس کے قبول کرنے کے قابل ہوتا ہے، تو ایمان اس کے پاس پھلتا پھولتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو توفیق سے نوازتا اور اس کی راہنمائی کرتا ہے۔ { وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ} " اور ڈالتا ہے وہ گندگی" یعنی شر و گمراہی {عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ} " ان لوگوں پر جو سوچتے نہیں" یعنی جو اللہ تعالیٰ کے او امر و نواہی اور اس کے نصائح و مواعظ پر کان نہیں دھرتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت