فهرس الكتاب

الصفحة 1567 من 6343

{وَيَا قَوْمِ أَوْفُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ } " اے میری قوم ! پورا کرو ماپ اور تول کو انصاف کے ساتھ" یعنی عدل و انصاف کے ساتھ، جو تم چاہتے ہو کہ تمہیں بھی اسی طرح دیا جائے۔ {وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ } " اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔" یعنی لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کرو اور ناپ اور تول میں کمی کرکے لوگوں کی چیزیں چوری نہ کرو۔ {وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ } " اور زمین میں فساد مت مچاؤ" کیونکہ گناہوں پر اصرار، دیان و عقائد اور دین و دنیا کو خراب اور کھیتیوں اور نسلوں کو تباہ کردیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت