{ وَمِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَہٗ} "اور رات کو سجدے کرو" یعنی اس کے حضور کثرت سے سجدے کیجئے اور یہ چیز کثرت نماز کو متضمن ہے۔ {وَسَبِّحْہُ لَیْلًا طَوِیْلًا} "اور طویل رات تک اس کی تسبیح بیان کرتے رہو۔" اس مطلق کی تقیید اس ارشاد کے ذریعے سے گزشتہ صفحات میں گزر چکی ہے۔ { يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْ زِدْ عَلَيْهِ } ( المزمل:73؍1۔4) "اے کپڑے میں لپٹنے والے، رات کو تھوڑا سا قیام کیجئے، قیام نصف شب کیجئے یا اس سے بھی کچھ کم، یا اس سے کچھ زیادہ۔"