فهرس الكتاب

الصفحة 1798 من 6343

پھر آپ نے اپنے اور اپنی اولاد کے بارے میں ان خدشات کا ذکر فرمایا جو انہیں اکثر لوگوں کے ان بتوں کی عبادت کے فتنے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاحق ہوئے، اس لئے انہوں نے بارگاہ الٰہی میں عرض کیا: {رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ} " اے پروردگار ! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔" یعنی ان کے سبب سے بہت سے لوگ گمراہ ہوئے۔ { فَمَن تَبِعَنِي} " پس جس نے میری اتباع کی" یعنی توحید الٰہی اور اخلاص للہ میں جس نے میری پیروی کی۔ {فَإِنَّهُ مِنِّي ۖ} '۔ تو وہ میرا ہے" یعنی کامل موافقت کی وجہ سے وہ مجھ سے ہے، جو کوئی جس قوم سے محبت کرتا ہے اور اس کی پیروی کرتا ہے، وہ اسی قوم سے ملحق شمار ہوتا ہے۔ {وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ } " اور جس نے میری نافرمانی کی، تو تو بہت بخشنے والا مہربان ہے" یہ حضرت خلیل علیہ السلام کی شفقت ہے کہ انہوں نے گناہ گاروں کے لئے بخشش اور رحمت کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ صرف اسے عذاب دے گا جو سرکشی اختیار کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت