فهرس الكتاب

الصفحة 3559 من 6343

کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کرنے والے ان کفار پر واضح نہیں ہوا اور انہیں راہ صواب نہیں ملی کہ { كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ} " ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا" جو ان کی گمراہی کے مسلک پر گامزن تھے۔ { يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ } " ان کے مکانوں میں یہ چل پھر رہے ہیں" اور وہ عیاں طور پر ان کے مساکن کا مشاہدہ کرتے ہیں، مثلًا قوم ہود، قوم صالح اور قوم لوط کے مساکن۔ { إِنَّ فِي ذٰلِكَ لَآيَاتٍ} " بے شک اس میں ضرور نشانیاں ہیں" جن کے ذریعے سے وہ رسولوں کی صداقت اور شرک اور شر پر مبنی اپنے موقف کے بطلان پر استدلال کرسکتے ہیں، نیز جو ان جیسے کرتوت کرے گا اس کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوگا جو ان لوگوں کے ساتھ ہوا تھا، نیز وہ اس پر بھی استدلال کرسکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بندوں کو ان کے اعمال کی جزا دے گا اور حشر کے لیے ان کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ { أَفَلَا يَسْمَعُونَ } " کیا وہ سنتے نہیں ہیں۔" کیا وہ آیات الٰہی کو سن کر یاد نہیں رکھتے کہ ان سے فائدہ اٹھائیں؟ اگر ان کی سماعت صحیح ہوتی اور وہ عقل سلیم سے بہرہ مند ہوتے تو اس حالت پر کبھی بھی قائم نہ رہتے جس میں ہلاکت یقینی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت