صالح علیہ السلام نے کہا: {هَـٰذِهِ نَاقَةٌ} " یہ اونٹنی ہے" جو ٹھوس اور ملائم پتھر سے نکلی ہے جسے تم دیکھ رہے ہو اور تم سب اس کا مشاہدہ کر رہے ہو۔ {لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ} " اس کی پانی پینے کی باری اور ایک معین روز تمہاری باری ہے۔" یعنی اس کنویں سے ایک دن اونٹنی پانی پئیے گی اور تم اس کا دود ھ پیو گے اگلے روز اونٹنی پانی نہیں پئیے گی اور تم کنویں کا پانی پیو گے۔