فهرس الكتاب

الصفحة 3295 من 6343

{ققَالَ } موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: { رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ } " اے رب ! بہ سبب اس کے جو تو نے مجھ پر انعام کیا۔" تو نے مجھے قبول توبہ، مغفرت اور بے شمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا { فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا } تو میں ہرگز مددگار نہیں ہوں گا {للِّلْمُجْرِمِينَ } " گناہ گاروں کا" یعنی معاصی میں کسی کی مدد نہیں کروں گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عنایت و احسان کے سبب موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے وعدہ ہے کہ وہ کسی مجرم کی مدد نہیں کریں گے جیسا کہ وہ قبطی کے قتل کے سلسلے میں کرچکے ہیں۔ اس آیت کریمہ سے مستفاد ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بندے سے نیکی کرنے اور برائی ترک کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت