فهرس الكتاب

الصفحة 4926 من 6343

{وَنَبِّئْہُمْ اَنَّ الْمَاءَ قِسْمَۃٌ بَیْنَہُمْ } یعنی ان کو آگاہ کردیجئے کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا یعنی ان کا پانی پینے کا چشمہ اب ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا ایک دن اونٹنی پانی پیے گی اور ایک دن ان کے پانی پینے کے لیے ہے۔ {کُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ} ''ہر ایک ( اپنی) باری پر حاضر ہوگا۔'' یعنی اس روز صرف وہی پانی پر آئے گا جس کی باری ہوگی اور جس کی باری نہ ہوگی اس کے لیے پانی پر آنے کی ممانعت ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت