فهرس الكتاب

الصفحة 5901 من 6343

اللہ تبارک وتعالی ٰ نے رسول ملکی کی، جو قرآن لے کر آیا ، فضیلت بیان کرنے کے بعد رسول بشری کی فضیلت کا ذکر کیا ہے ، جس پر قرآن نازل ہوا اور جس کی طرف اس نے لوگوں کو دعوت دی ،چنانچہ فرمایا: {وَمَا صَاحِبُکُمْ} " اور تمہارے ساتھی نہیں ہیں۔" اور وہ ہیں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِمَجْنُوْنٍ} " مجنون۔ "جیسا کہ آپ کی رسالت کو جھٹلانے والے، آپ کے دشمن کہتے ہیں ، آپ کے بارے میں طرح طرح کے جھوٹ گھڑتے ہیں جن کے ذریعے سے وہ اس نور کو بجھا دینا چاہتے ہیں جسے لے کر آپ آئے ہیں ، بلکہ آپ تو عقل میں سب سے زیادہ کامل ، رائے میں سب سے زیادہ صائب اور قول میں سب سے زیادہ سچے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت