{ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ} " اور اس کو کوئی تکلیف پہنچانے کے لئے نہ چھونا۔"یعنی اسے ہلاک وغیرہ کرنے کی نیت سے چھونا بھی نہیں {فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ} " ورنہ تم کو سخت دن کا عذاب آپکڑے گا۔" پس یہ اونٹنی ان کے سامنے برآمد ہوئی اور اسی حال میں ان کے سامنے رہی مگر وہ ایمان نہ لائے اور اپنی سرکشی پر جمے رہے۔