فهرس الكتاب

الصفحة 3208 من 6343

{ وَجَدتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ اللّٰـهِ } " میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر کرسورج کو سجدہ کرتے ہیں۔" یعنی وہ لوگ مشرک ہیں اور سورج کی پوجا کرتے ہیں۔ { وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ } ''اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے لئے مزین کردیا ہے" انہیں اپنے اعمال حق نظر آتے ہیں { فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ } ''اور ان کو راستے سے روک رکھا ہے پس وہ ہدایت پر نہیں آتے۔" کیونکہ جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کا موقف حق ہے اس کی ہدایت کی توقع نہیں کی جاسکتی جب تک کہ اس کا یہ عقیدہ بدل نہ جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت