فهرس الكتاب

الصفحة 2015 من 6343

{إِنَّمَا سُلْطَانُهُ} یعنی شیطان کا تسلط {عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ } " صرف انہی لوگوں پر ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں" اور اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دوستی سے نکل کر شیطان کی اطاعت میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس کے گروہ میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو شیطان کی سرپرستی میں دے دیتے ہیں۔ شیطان ان کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر ابھارتا رہتا ہے اور انہیں جہنم کے راستوں پر لے جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت