فهرس الكتاب

الصفحة 5074 من 6343

اصحاب شمال سے مراد،اہل جہنم اور ان کے منحوس اعمال ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے عذاب کا ذکر فرمایا ہے جس کے وہ مستحق ہوں گے ،چنانچہ آگاہ فرمایا کہ وہ {فِیْ سَمُوْمٍ} ''باد سموم میں ہوں گے۔ ''یعنی جہنم کی آگ کی حرارت سے گرم کی ہوئی ہوا جو ان کی سانسوں کو پکڑ لے گی اور سخت اضطراب میں مبتلا کردے گی {وَحَمِيمٍ} یعنی سخت کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ کررکھ دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت